Breaking

Friday, October 20, 2023

Novel Sang E Shikan By Abeera Hasan Complete

Sang E Shikan By Abeera Hasan Complete



میں تو ماہین کے شوہر کو "داغدار" سمجھی تھی مگر تم بھی "داغدار" نکلو گے یہ میں نے نہیں سوچا تھا۔۔۔ تم ایک گرے ہوئے اور گھٹیا فعل میں ملوث انسان ہو جسے شوہر کے روپ میں قبول کرنا تو دور کی بات ہے تم جیسے گندے اور گرے ہوئے شخص پر میں ایک نگاہ غلط ڈالنا اور تمھارے ساتھ دو منٹ رہنا بھی میں گناہ سمجھتی ہوں بلکہ میں ہی کیا کوئی بھی لڑکی کبھی بھی تم جیسے مرد کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرے گی کیونکہ تم اس قابل ہی نہیں۔۔۔ طلاق دو مجھے ابھی کے ابھی طلاق دو ورنہ میں تمھیں خود مار کر اس مجبوری کے تحت جوڑے گئے بندھن کو توڑ ڈالوں گی۔۔۔"  
وہ اس کا گریبان پکڑ کر زور زور جھنجھوڑتے ہوئے چیخنے لگی تھی۔۔۔  
"روفی جان۔۔۔ روفی جان ۔۔۔ جسٹ کام ڈاؤن۔۔۔ اس قدر برہمی اچھی چیز نہیں اور نا ہی یوں بنا سوچے سمجھے یا بنا سامنے والے کی "اصلیت" جانے کسی کے بارے میں "کچھ بھی" کہہ دینا یا اس کے گریبان پر ہاتھ ڈالنا اچھا نہیں ہوتا ہے  میری جان ۔۔۔ یہ سب بول کر آپ نے اپنی راہ کھوٹی کی ہے۔۔۔ بہت بڑی حماقت کی ہے آپ نے ۔۔۔ ویسے ہی میں پہلے سے خاصی "ڈھیل" دے چکا ہوں آپ کو۔۔۔ مگر یہ "ادھورے" اور "داغدار مرد" والی بات۔۔۔۔ یہ یہاں اس جگہ میرے دل میں بری طرح چھبی ہے اور دوسری یہ کالر پکڑنے والی حرکت نے بھی مجھے خاصا ہرٹ کیا ہے اس لئے فوراً سے پیشتر میرا کالر چھوڑ کر مجھ سے معافی مانگ لیں تو ہو سکتا ہے میں آپ پر ترس کھا کر آپ کے ساتھ تھوڑی رعایت کر لوں۔۔۔۔"  
وہ اپنے سینے پر دایاں ہاتھ رکھ کر دوسرے ہاتھ سے اپنے گریبان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا۔۔۔  
"معافی اور تم سے۔۔۔؟؟؟؟؟ کس گمان میں ہو تم۔۔۔؟؟؟ تم سے معافی میں تو کیا میری جوتی بھی نہیں مانگے گی۔۔۔ کیا کر لوگے تم میرا ۔۔۔؟؟"  
روفایہ اس کا گریبان پکڑ کر جھنجھوڑتی ہوئی بولی ۔۔۔ وہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس بھی نہیں ہوئی تھی۔۔۔
"کرنے کو تو بہت کچھ کر سکتا ہوں بلکہ کروں گا بھی مگر سب سے پہلے ان خوبصورت ہاتھوں کو ان کے کئے کی سزا دینا پڑے گی ۔۔۔۔"  
بولتے ہوئے اس نے ایک جھٹکے سے اس کے دونوں ہاتھوں کو پکڑ کر سختی سے مروڑ دیا اور اس کی پشت کو اپنے سینے سے لگاتے ہوئے بیڈ پر دھکیل دیا تھا۔۔۔ ساتھ ہی روفایہ کے ہاتھوں کو مزید مروڑ کر ایک جھٹکا دیا تھا جس سے اس کی زوردار چیخ کمرے میں گونج اٹھی تھی۔۔۔ 
"چھوڑو میرے ہاتھ خبیث ۔۔ جنگلی انسان ورنہ میں تمھارے ہاتھ اکھیڑ ڈالوں گی۔۔۔"  
وہ چیختے ہوئے اسے دھمکا کر بولی تھی جو اس کی دھمکی سن کر خوبصورت انداز میں مسکرایا تھا اور اس کے ہاتھوں پر گرفت سخت کرتے ہوئے مزید تیزی سے انھیں مروڑنے لگا تھا۔۔۔ 
"اوہ ہ ہ ۔۔۔ میرے ہاتھ اکھیڑیں گی آپ۔۔۔ ؟؟؟ مگر ہاتھ اکھیڑنے کا کام تو آپ کے شوہر نامدار بہت اچھا کرتے ہیں جان۔۔۔ یہ اتنا مشکل کام آپ کے نازک ہاتھوں سے نہیں ہوگا۔۔۔"  
اس نے روفایہ کی مسلسل چیخوں پر محظوظ کن انداز میں مسکراتے ہوئے اس کے ہاتھوں پر اپنے دانت گڑا کر ایک کے بعد اس کی دونوں کلائیوں پر بے حد زور سے کاٹا تھا جس کی وجہ سے ایک بار پھر وہ زور سے چیخ پڑی تھی۔۔۔ 
_____________________________________


NOVELS INFORMATION ARE THE GIVEN BELOW:

TitleSang E Shikan By Abeera Hasan
AuthorZubi Novel's ZOne
File TypePDF Format
File Size6.9MB
Pages193+

Download File 


WhatsApp Group Join Krne Ke Lye Niche Join Group Pr Click Kre
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇


 

No comments:

Post a Comment

ads

https://www.highcpmrevenuegate.com/zdy7dufg?key=06ead757846dc6ba897aaac859be69b6